266

کورونا کے مریضوں کیلئے خوشخبری، اب پاکستان میں ہی وینٹی لیٹرز بنیں گے

اسلام آباد: پاکستان انجینئرنگ کونسل نے مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ایکسپرٹ کمیٹی نے مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی منظوری دے دی ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی درخواست پر وزیراعظم نے تیز ترین طریقہ کار کی ہدایت کی تھی۔ جس پر کورونا میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث قانونی پیچیدگیوں کو ختم کیا گیا اور وینٹی لیٹرز کی تیاری اور ٹیسٹنگ کے لئے تیز ترین طریقہ کار اپنایا گیا۔ کلینیکل ٹیسٹ کے دوران وینٹی لیٹرز کی خصوصیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اب وینٹی لیٹر کو مسلسل 96 گھنٹے انسانی جسم پر چیک کیا جائے گا۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن موصول ہوئے جن میں سے 3 ڈیزائن منظوری کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو بھیجے گئے، پہلے مرحلے میں پریشر اور والیوم کنٹرول میکینکل وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دی گئی ہے۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ایکسپرٹ کمیٹی ہر 6 ماہ بعد خصوصیات اور ٹیسٹنگ طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں