کووڈ 19 کے مشکل حالات میں کوالٹی کیئر فارمیسی کی شاندار سروسز کا اعتراف 16

کووڈ 19 کے مشکل حالات میں کوالٹی کیئر فارمیسی کی شاندار سروسز کا اعتراف

کوالٹی کیئر فارمیسی کی انتظامیہ اور عملہ نے کووڈ 19 کے دوران بہترین کمیونٹی سروسز کا مظاہرہ کیا اور وائرس سے خوفزدہ لوگوں کو مفید معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
کووڈ ٹیسٹنگ سینٹر، وائرس کی علامات، کووڈ ہونے کی صورت میں احتیاطتی تدابیر جیسی اہم انفارمیشن دینا اور نہایت پروفیشنل طریقہ سے کمیونٹی کو اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہدایات دے کر کوالٹی کیئر فارمیسی کی انتظامیہ اور عملہ نے یہ ثابت کیا کہ وہ کمیونٹی کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے ہیں۔
کوالٹی کیئر فارمیسی نے سوشل میڈیا اور فلائرز کی مدد سے لوگوں میں وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرکے اہم کردار ادا کیا۔ اس کے ساتھ لاک ڈاﺅن کے دوران بغیر چارجز کے لوگوں کے گھروں میں دوائیوں کی ڈیلیوری کو بھی یقینی بنایا۔
صفدر رضوی نے لاک ڈاﺅن کے دوران کم عملہ اور کم وقت کے لئے فارمیسی کھولنے کے باوجود اپنے تمام کسٹمرز اور کمیونٹی کو مایوس نہیں کیا بلکہ حتی الامکان کوشش یہی کی کہ کوئی بھی شخص دواﺅں سے محروم نہ ہو اور اس مشکل وقت میں سکون سے گھر میں بیٹھا دوائیں کھاتا رہے اور اُسے وائرس اور لاک ڈاﺅن کے خوف سے نجات حاصل رہے۔
صفدر رضوی نے اپنے عملہ کو بھی کسی مشکل سے دوچار نہیں کیا بلکہ ان کے بینی فٹس میں بھی کوئی کمی نہیں کی تاکہ وہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر کمیونٹی کو اعلیٰ ترین سروسز دے سکیں اور وہ اس کام میں بہت کامیاب رہے۔
انہوں نے کینیڈین آف پاکستانی فارماسسٹ کے ساتھ مل کر فیس ماکس، سینی ٹائزر اور سوشل فاصلہ کے بارے میں کمیونٹی میں آگاہی پیدا کرنے جیسے اہم کام بھی سر انجام دیئے۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ صفدر رضوی ہمیشہ کمیونٹی کے ہر کام کے لئے دل و جان سے آگے آتے ہیں اور ہمیشہ کمیونٹی کے سنگ سنگ چلتے ہیں۔
ماضی میں بھی انہوں نے اسپورٹس، کلچرل، سوشل پروگراموں کے ذریعہ کمیونٹی کو متحد رکھا اور معیاری پروگرام دیئے۔
انہوں نے کمیونٹی کے لئے کام کرنے والوں کو ایوارڈ سے بھی نوازا تاکہ کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ان کی انہی تمام خدمات کے پیش نظر جو کووڈ سے قبل اور کووڈ کے دوران انہوں نے سر انجام دیں میئر مسی ساگا بونی کرامبی اور سٹی کونسل کی جانب سے انہیں “Covid Hero” کا خطاب دیا گیا۔
ہم صفدر رضوی اور ان کی پوری ٹیم کو دن و رات ایک کرکے کمیونٹی کے لئے اس مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑا رہنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں