ٹور نٹو (انٹرنیشنل ڈیسک)کینیڈامیں سکھ برادری نے بھارتی وزیراعظم کو امن دشمن قرار دیدیا۔ اتوار کو کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے زیراہتمام تقریب منعقد کی گئی جس میں کینیڈین سینیٹر سلمیٰ عطا اللہ جان کی دعوت پر تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے شرکت کی۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔تقریب میں کینیڈامیں مقیم سکھ برادری کے افراد ب نے مودی کے امن دشمن ہتھکنڈوں پر کھل کرتنقید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو امن کی عالمی شخصیت قرار دیدیا،سکھ براداری نے کرتار پور راہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور علاقائی امن داو¿پر لگانے کی بھارتی وزیراعظم کے اقدام کی مذمت کی۔
