کینیڈا سے تشریف فرما معروف شاعر سلمان اطہر کے اعزاز میں ایک شعری نشست کا اہتمام 152

کینیڈا سے تشریف فرما معروف شاعر سلمان اطہر کے اعزاز میں ایک شعری نشست کا اہتمام

دبستانِ اردو ادب کی عمدہ روائتوں کے امین ممتاز و وضع دار سینئیر شاعر ڈاکٹر مختار حیات نے کینیڈا سے آئے مہمان شاعر و قطعہ نگار جناب سلمان اطہر کے اعزاز میں ایک شعری نشست اور پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس پر وقار محفل کی صدارت ڈاکٹر جاوید منظر نے کی جبکہ مہمان اعزازی ڈاکٹر آفتاب مظطر اور نظامت کے فرائض ذی وقار میزبان ڈاکٹر حیات نے خود ادا کئے۔ اس نشست میں درج ذیل معزز شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔ ڈاکٹر مختار حیات، شجاع الزماں خان شاد، محترمہ تبسم صدیقی، کشور عدیل جعفری، حامد علی سید، ڈاکٹر نثار احمد نثار، اختر سعیدی، علی اوسط جعفری، ڈاکٹر آفتاب مظطر، سلمان اطہر اور ڈاکٹر جاوید منظر۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی خاطر تواضع اور لذت کام و دہن کا بھرپور انتظام میزبان شاعر جناب مختار حیات کی محبت و نوزاشات کا آئینہ دار تھا۔ محترمہ تبسم صدیقی کی جانب سے مہمان شاعر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور یوں یہ تقریب خوبصورت لمحات کو یادگار بناتے ہوئے شعرا کے کلام اور صاحب خانہ کے خلوص اور حسن انتظام کی بدولت ایک یادگار ادبی محفل ٹہری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں