Canada to spend 19 billion Canadian dollar on safe restart after lockdown says prime minister Justin Trudeau کینیڈا لاک ڈاﺅن کے بعد معیشت کی بحالی پر 19ارب ڈالر خرچ کرے گا، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو 514

کینیڈا لاک ڈاﺅن کے بعد معیشت کی بحالی پر 19ارب ڈالر خرچ کرے گا، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کورونا وائرس کے وبائی مرض کے باعث کئی ماہ سے جاری لاک ڈاﺅن کے بعد وفاقی حکومت 13 صوبوں اور علاقوں کو معیشت کی بحالی کے لئے 19 ارب ڈالر اخراجات کی ادائیگی میںخرچ کرے گی۔
کینیڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ نقد رقم آنے والے چھ سے آٹھ ماہ کے دوران غیر معمولی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ہے جو حقیقت میں کینیڈا کے لئے اہم ہیں جس میں ممکنہ طور پر وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کی تیاری بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق کئے گئے ان اقدامات سے نقصان کا اندازہ لگانا ، کارکنوں کو حفاظتی سامان کی فراہمی، جدوجہد کرنے والی میونسپلٹیوں کو آپریٹنگ اخراجات ادا کرنے میں مدد، مقامی ٹرانزٹ آپریٹرز کی مدد، روز مرہ کی دیکھ بھال کے لئے محفوظ جگہوں کا قیام اور بوڑھوں کی طویل مدتی نگہداشت میں بہتری شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں