کینیڈا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات 198

کینیڈا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

ٹورنٹو (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری امیر خرم راٹھور کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے توقع ہے کہ آپ جیسے منجھے ہوئے سفارت کار کی بطور ہائی کمشنر کینیڈا تعیناتی دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں معاون ثابت ہو گی۔ نامزد ہائی کمشنر کینیڈا امیر خرم راٹھور نے وزیر وزیر خارجہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں