334

کینیڈا کے جزیرے میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک

اوٹاوا: کینیڈا کے جزیرے گبریولا کے اختتام پر ایک مسافر بردار نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے سیاحتی جزیرے پر ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک ا±ٹھی، طیارے میں موجود تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں سے شدید آواز آرہی تھی جس پر سب گھروں سے باہر نکل آئے، تھوڑی دیر بعد ہی طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوتے دیکھا گیا۔
ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ طیارے کے ملبے میں کوئی شخص زندہ موجود نہیں۔ طیارے میں مسافروں کی تعداد اور منزل سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ طیارہ گرنے کی جگہ پر 6 ایمبولینس کو طلب کیا گیا ہے۔
ایک فلائٹ ٹریکنگ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ دو انجن والے پائپر ایئرو اسٹار طیارے میں 6 مسافر سوار تھے، طیارے نے امریکا کے شمالی علاقے سے ا±ڑان بھری تھی اور گبریولا جزیرے کے نزدیک لاپتہ ہوگیا تھا تاہم مقامی انتظامیہ نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں