ٹورونٹو: کینیڈا میں وفاقی انتخاب میں حصہ لینے والے ایک امیدوار نے صفر ووٹ لے کر تاریخ رقم کردی اور ملکی تاریخ میں کوئی ووٹ نہ لینے والا پہلا امیدوار بن گیا۔
ٹورونٹو میں منعقد ہونے والے ایک ضمنی الیکشن میں 84 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے ایک فیلکس اینٹوئن ہیمل بھی تھے۔
فیلکس ہیمل اس دوڑ میں وہ واحد امیدوار تھے جنہوں نے صفر ووٹ حاصل کیے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود بھی اپنے آپ کو ووٹ نہیں ڈالا کیوں کہ وہ ٹورونٹو کے رہائشی نہیں ہیں اس لیے وہ ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں تھے۔
ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے نتائج دیکھے تو سوچا کہ وہ ایک ایسے امید وار ہیں جس پر سب کا اتفاق ہے سب نے مجھے ووٹ نہ دینے پر اتفاق کیا۔