ٹورنٹو (پاکستان ٹائمز) کمیونٹی میں جانے پہچانے KK Travels کا کاز خان اور سنی اکتوبر 13 اتوار کی شام سے ایک زبردست ٹیپ بال کرکٹ لیگ کا اہتمام کررہے ہیں جس میں 14 کرکٹ ٹیمیں حصہ رہے ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز ایک خوبصورت میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کرکٹ کھلاڑیوں اور دیگر افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ تقریب کی نظامت حنا صدیقی اور کاز خان نے کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ ان ڈور کرکٹ لیگ ہے جو تقریباً 6 ماہ تک جاری رہے گی، اتوار کی شام 8 سے 11 بجے میچز ہوں گے، یہ میچز ملٹن میں DOME کے اندر ہوں گے اس موقع پر کونسلر سمیع اعجاز اور کنزرویٹو پارٹی کے نامزدگی کے امیدوار رفیق روکریا نے بھی خطاب کیا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر حنا صدیقی، نتاشا پیرزادہ، شمزی اور شہزاد کو برانڈ ایمبیسیڈر قرار دیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کے اسپانسرز میں وطن کباب، راحت بیکرز، سکین ٹیکس اور دیگر شامل ہیں اس موقع پر کھلاڑیوں میں کرکٹ کی جرسیاں تقسیم کیں۔ کاز خان نے میچز کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ٹیموں کا مکمل تعارف کرایا۔ پروگرام کے آخر میں معروف قوال سلیم صابری، وسیم صابری (برطانیہ) نے زبردست پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی یہ شاندار تقریب تھی جسے کاز خان کی ٹیم نے محنت سے سجایا تھا۔
