ہفت روزہ پاکستان ٹائمز اخبار کا آغاز 2002ءمیں شروع ہوا اور اللہ کے فضل و کرم سے آج تک اپنی بے باک صحافت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان ٹائمز پورے نارتھ امریکہ کا انتہائی معتبر اخبار ہونے کی حیثیت رکھتا ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے آج تک اپنی بے باک صحافت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ گزرے ہوئے سال ہموار، یکساں اور آسان نہیں تھے۔ ہفت روزہ ”پاکستان ٹائمز“ کو بھی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مصائب کی بھٹی میں سلگنا پڑا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس نے ہر آزمائش کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ قلم، عزت اور حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ کبھی کسی کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا اور اپنی کمیونٹی کے ہر اچھے اور بُرے وقت میں کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ کھڑا رہا۔
ہفت روزہ ”پاکستان ٹائمز“ کا سفر جاری ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گا۔ کوئی آستین کا سانپ اور کوئی تیر انداز، کوئی زبردست اور کوئی بالادست ، ہمارے ذوق سفر کو ختم نہیں کر سکتا ۔ ان شاءاللہ
” ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے اور وہ سب سے بہتر مددگار ہے“۔
محمد ندیم