717

یوٹیوب کا بہترین فیچر اب اسمارٹ فونز پر بھی دستیاب

یوٹیوب دنیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ویڈیو شیئرنگ سائٹ ہے مگر کئی بار بہترین فیچرز کے لیے صارفین کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔ایسا ہی کچھ یوٹیوب کی ڈارک تھیم کے معاملے میں بھی ہوا جو کہ کافی عرصے سے ڈیسک ٹاپ سائٹ پر تو دستیاب ہے مگر اسمارٹ فون صارفین کی جانب سے مطالبے کے باوجود اب تک اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا تھا۔تاہم اب یوٹیوب کی ڈارک تھیم اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے دستیاب ایپ کے لیے متعارف کرادی گئی ہے۔مزید پڑھیں : یوٹیوب مکمل طور پر ری ڈیزائناس تھیم میں صارف معمول کے روشن سفید پس منظر کو سیاہ و خاکستری رنگ میں بدل سکتے ہیں۔یوٹیوب کے مطابق ڈارک تھیم موبائل پر سب سے زیادہ مطالبہ کیے جانے والے فیچرز میں سے ایک ہے۔ڈیسک ٹاپ پر ڈارک تھیم کے لیے سیٹنگز یا صارف کو اپنی پروفائل تصویر پر کلک کرکے اسے آن کرنا ہوتا ہے۔یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب کی وہ ٹرکس جو بیشتر افراد نہیں جانتےاسمارٹ فونز کے لیے بھی کچھ ایسا ہی کرنا پڑے گا۔اس فیچر تک رسائی کے لیے اکاﺅنٹ ائیکون پر کلک کرکے سیٹنگز میں جانا ہوگا اور وہاں ڈارک تھیم نامی سیٹنگ ہوگی، جسے آن یا آف کیا جاسکتا ہے۔یہ فیچر آج سے دنیا بھر میں متعارف کرایا جارہا ہے، اس لیے ہوسکتا ہے کہ آپ تک پہنچنے میں اسے کچھ دن یا ہفتے لگ جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں