153

حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی جنگ میں پاکستان کو جھونک دیا

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) مملکت خداداد پاکستان میں جس طرح آئین پاکستان کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، اس سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ یہ آئین ایک مذاق ہی تھا جس کا سہارا لے کر عوام کو باندھ دیا گیا مگر خود مطلق العنان اور خودسر گھوڑے کی طرح دوڑے چلے جارہے ہیں۔ کس قدر بدقسمتی کی بات ہے کہ آج ”پاک فوج زندہ باد“ کا نعرہ لگانے والے غدار قرار دیئے جارہے ہیں اور ملک کو لوٹنے والے، ملک کو دولخت کرنے والے، اور ملک کے وسائل پر قبضہ کرنے والے حب الوطن قرار پائے ہیں۔ ذاتی مفادات کی یہ جنگ نہ جانے پاکستان کے نقشہ کو تبدیل ہونے سے کیسے روک پائے گی۔ لگتا یہی ہے کہ اب پاکستان کی تقسیم در تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب خیرپختونخواہ، پنجاب، بلوچستان اور سندھ اپنی اپنی بھاشا بول رہے ہوں گے اور ہماری پاک فوج اپنی قیمت وصول کرکے دوسروں کی جنگیں لڑ رہی ہو گی اور کرائے کی فوج کہلائے گی۔ اب بھی وقت ہے کہ ہمارے حکومت اور اداروں میں بیٹھے لوگ اس حقیقت کو جان لیں اور وقت کی اس پکار کو سن لیں کہ شاید اب مزید مہلت نہ ملے۔ سو اپنا قبلہ درست کرلیں کہ اس میں ان کی اور غریب عوام کی سلامتی پوشیدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں