233

رواں برس کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن نظرنہیں آتا، امریکی سائنس داں

واشنگٹن: متعدی امراض کے امریکی ماہر نے رواں برس کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے مشیر صحت، وہائٹ ہاوآس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے رکن اور امریکا کے قومی ادارہ برائے الرجی اور متعدی امراض کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاوآچی نے ایک امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ غالب امکان ہے کورونا وائرس موسمی نوعیت اختیار کرلے گا کیوں کہ عالمی سطح پر اس کی مکمل بیخ ممکن نظر نہیں آتی۔
ڈاکٹر فاوآچی کا کہنا تھا کہ اس سال پوری دنیا سے کورونا وائرس وبا کا خاتمہ مشکل نظر آتا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ زکام کے اگلے موسم میں یہ وبا امریکا میں ایک بار پھر سر اٹھا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گرمی بڑھنے پر بھی کورونا وائرس کا پھیلاو¿ جاری رہ سکتا ہے، چینی ماہرین
ان کا کہنا تھا کہ وبا کے دوبارہ پھیلنے کے خدشات کے باعث امریکا میں اس کے مقابلے کی پہلے سے بہتر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس میں ویکسین کی تیاری، طبیآزمائش اور علاج معالجے کے دیگر طریقوں پر تحقیق بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا نے ملیریا کی عام دوا کووڈ 19 مرض کے لیے منظورکرلی
انتھونی فاوآچی نے خبر دار کیا کہ جن امریکی ریاستوں میں تاحال عوام کو گھروں تک محدود کرنے کے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں وہ پورے ملک سے بڑھ کر خود کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ واضح رہے امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں روز بہ روز بڑھتی جارہی ہیں اور وہاں وبا کے باعث 9 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں