233

سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک میں آج پہلا روزہ ہے

الریاض: سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ رات رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا اور آج وہاں پہلا روزہ ہے۔ علاوہ ازیں کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں بھی آج سے رمضان المبارک کاآغاز ہوچکا ہے۔
افغانستان کی حکومت نے بھی سعودی عرب کی تقلید کرتے ہوئےآج یعنی 24 اپریل 2020 کو یکم رمضان المبارک قرار دیا ہے جبکہ دوسری جانب ملائیشیا، مصر، سنگاپور، انڈونیشیا اور فلپائن کی حکومتوں نے بھی آج سے رمضان شروع ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی ممالک اور امریکا میں مقیم بیشتر مسلمان سعودی عرب کی تقلید میں رمضان اور عیدین کا تعین کرتے ہیں اس لیے برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں زیادہ تر مسلمانوں کےلیے آج سے ماہِ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں