633

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون کا اجلاس،سرعام پھانسی کی تجویز کی مخالفت کردی

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت قانون نے سرعام پھانسی کی تجویزکی مخالفت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کااجلاس ہوا، سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ اجلاس میں سرعام پھانسی پروزارت قانون سے رائے مانگی تھی،وزارت قانون نے سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی۔
حکام وزارت قانون کا کہناتھا کہ سرعام پھانسی کی تجاویزپراعتراضات سامنے آرہے ہیں،سرعام پھانسی کے معاملے پرکسی حتمی نتیجے پرنہیں پہنچ سکے۔
حکا م کا کہناتھا کہ شریعت میں لاش کے احترام سے متعلق کہاگیا ہے،سرعام پھانسی دی تولوگ لاش کی بےحرمتی کریں گے۔
حکام وزارت قانون نے کہا کہ سرعام پھانسی کیلئے رولزمیں ترمیم کرنی پڑے گی،کمیٹی نے سرعام پھانسی سے متعلق معاملہ 6 مارچ تک ملتوی کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں