707

ٹرمپ ملکی انفرااسٹرکچر میں بہتری کا منصوبہ آج پیش کریں گے

امریکی صدر ٹرمپ ملکی انفرااسٹرکچر میں بہتری کا منصوبہ آج پیش کریں گے۔ اس منصوبے پر 1کھرب 500ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا بھر میں سڑکوں ، ہائی ویز، بندرگاہوں اورہوائی اڈوں کی دیکھ بھال اور انہیں مزید بہتر بنانے کا انفرااسٹرکچر پروگرام آج پیش کریں گے۔
منصوبے کی لاگت ایک کھرب پانچ سو ارب ڈالر رکھی گئی ہے ، مجموعی لاگت میں سے وفاقی حکومت 200ارب ڈالر اپنے ذرائع سے مہیا کرے گی جبکہ باقی رقم کی فراہمی تمام ریاستوں اور مقامی حکومتوں کی ذمہ داری ہوگی۔
انفرااسٹرکچر منصوبوں میں مواصلات، فراہمی آب، فلڈ کنٹرول پروگرام کے علاوہ بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری اور بندرگاہوں و ہوائی اڈوں کو بہتر بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں