پاکستان کو آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا سامنا 167

پاکستان کو آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا سامنا

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) پاکستان کی معیشت کی کمزوریوں نے ملک کو چاروں شانے چت کرکے رکھ دیا اور آئی ایم ایف کی نئی شرائط کو ماننا حکمرانوں کی مجبوری بن چکا ہے۔ ہمارے حکمرانوں اور اداروں میں بیٹھے کرپٹ فرعونوں نے ملک کے مفادات کو اپنے مفادات کے آگے داﺅ پر لگا دیا ہے۔ یوں آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔ گریڈ 17 سے 22 گریڈ تک کے افسران کے اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ بینکوں کے افسران بھی بورڈ آف ریونیو کو تمام اثاثوں کی تفصیلات اسٹیٹ بینک کے توسط سے آئی ایم ایف کو فراہم کی جائے گی۔ ایف بی آر کی معاونت کے لئے بینکس فوکل پرسن مقرر کریں گے۔ یوں ماضی میں اسٹیٹ بینک کا پورا کنٹرول آئی ایم ایف کو دے دیا گیا تھا اور اب قرضہ کی واپسی میں ڈیفالٹ کی وجہ سے پاکستان سے اپنا قرضہ وصول کرنے کے لئے آئی ایم ایف نے مزید سختیاں کرکے پاکستان کی معیشت کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور اس کے نتائج اور اثرات کیا ہوں گے، آنے والی سنگین معاشی صورتحال، مہنگائی کی صورت میں عوام کی کمر توڑنے کے لئے کافی ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں