پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے مگر ”گیم ابھی باقی ہے“ 240

پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے مگر ”گیم ابھی باقی ہے“

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) پی ٹی آئی کی ڈپٹی اسپیکر کے فیصلہ کے خلاف دی گئی درخواست پر سپریم کورٹ کے تین رکنی ہم خیال ججز نے فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا حق دار ٹھہرادیا۔ اپوزیشن نے اس فیصلہ کو ماننے سے انکار کردیا۔ اپوزیشن کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ اب وقت آیا ہے کہ پارلیمنٹ آرٹیکل 191 کا جائزہ لے اور سپریم کورٹ کے ججز کے اختیارات کو محدود کیا جائے تاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کی جا سکے۔ اسی بیان کے پیش نظر قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جہاں اس اہم معاملہ پر بحث کئے جانے کا امکان ہے۔ اس فیصلہ کے نتیجہ میں ملکی سیاست میں ایک جوار بھاٹہ کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے اور اپوزیشن نے بھی میدان میں ٹھوک بجا کر نکلنے کا نکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ضرور ہے مگر وفاق اپوزیشن کے پاس ہے اور پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری ہیں جب کہ گورنر، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس بھی وفاق کو رپورٹ کرتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کیسے اس صورت حال سے نمٹتے ہیں۔ سیاسی مبصرین خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ ابھی مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ کیونکہ ”گیم ابھی باقی ہے“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں