Sanam Marvi Pakistan Times Canada Toronto 956

11 مارچ 2018: صنم ماروی لونگ آرٹس سینٹر، مسی ساگا میں پرفارم کرینگی

یونیورسل پروموشن، ایگلنگٹن کارپٹ، وطن کباب، کیئر انشورنس، اربن رئیلٹی پوائنٹ اور کوئیک پرنٹنگ کا باہمی اشتراک
ٹورنٹو (پاکستان ٹائمز) 11 مارچ 2018ءبروز ہفتہ لونگ آرٹس سینٹر مسی ساگا میں پاکستان کی مشہور گائیکہ صنم ماروی اپنی خوبصورت آواز میں صوفیانہ کلام اور گیت پیش کریں گی۔ صنم ماروی کا شمار پاکستان کے نامور فنکاروں میں ہوتا ہے اور وہ اپنی آواز کا ایسا سماں باندھتی ہیں کہ لوگ داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ صنم ماروی کے دنیا بھر میں ہزاروں چاہنے والے ہیں اور یونیورسل پروموشن کے عامر شمسی کا یہ اعزاز ہے کہ وہ پاک و ہند کے اچھے اور بڑے فنکاروں کو ہمیشہ اس شہر میں بلاتے ہیں اور کمیونٹی کو معیاری پروگراموں کا تحفہ دیتے ہیں۔ اس پروگرام کی سیٹیں محدود ہیں چنانچہ کمیونٹی سے گزارش ہے کہ فوری طور پر ٹکٹس خرید لیں۔ مزید معلومات کے لئے 416-662-7861 پر عامر شمی سے رابطہ کریں۔
https://i2.wp.com/pakistantimesonline.com/wp-content/uploads/2018/02/SANAM.jpg?w=640

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں