116

حریت کانفرنس کا ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

سرینگر / اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمرفاروق اور دیگر حریت رہنماو¿ں نے دیرینہ تنازع کشمیر کے حل کیلیے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔
سیدعلی گیلانی نے کہاکہ امریکا کو کشمیر کی آزادی کیلیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، میرواعظ عمرفاروق نے کہاکہ کشمیری عوام تنازعے کے سب سے زیادہ متاثرہ فریق ہونے کی حیثیت سے دیرینہ تنازعکشمیر کا جلد حل چاہتے ہیں جب کہ دیگر حریت رہنماو¿ں شبیرڈار، یوسف نقاش، اقبال میر ، انجینئر ہلال احمدوارنے کہا ہے کہ حل طلب مسئلہ کشمیر خطے میں ایک نیوکلیر فلیش پوائنٹ ہے جو کسی بھی وقت پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
واشنگٹن میں قائم ورلڈ ایوئر نیس فورم کے سیکریٹری جنرل غلام نبی فائی نے کہاکہ تنازعہ کشمیر پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اصولی موقف اختیار کرنے پرامریکا میں مقیم کشمیری اورمقبوضہ کشمیرکے عوام خوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں