98

دیوان ایونیو شکاگو پر جشن آزادی پریڈ کا انعقاد

شکاگو (پاکستان ٹائمز) حسب روایت جشن آزادی پریڈ دیوان ایونیو شکاگو پر نکالی گئی۔ جس میں کمیونٹی کی تعداد خراب موسم کے باعث کم رہی۔ اس پریڈ میں جس کی قیادت قونصل جنرل جاوید عمرانی نے کی۔ اپنے خطاب میں لوگوں کو مبارکباد دی اور مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بعدازاں فلوٹس نکالے گئے اور اسپانسرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا جن کی بدولت اس پریڈ کا انعقاد ممکن ہوسکا۔ بعدازاں ڈاکٹر وصی اللہ خان، حمید اللہ خان اور قونصل جنرل نے خطاب کیا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں