شکاگو (رپورٹ: انصار رضوی) 313 فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ غدیر “Day of Hope” کا انعقاد بمبئی بنکوئیٹ ہال دیوان ایونیو شکاگو میں ہوا۔ اس کی نظامت عابد محمود اور چیئرمین ابو شابا نے نہایت خوبصورت انداز میں کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز چیئرمین ابو شابا کی تلاوت اور سجاد نقوی کی حدیث کسا سے ہوا۔ اس کے بعد حسن علی، شہریار رضوی، حسن ال مدفر نے انگلش اردو میں منقبت پیش کی۔ اس سیمینار سے مولانا محبوب مہدی عابدی المجتبیٰ، نوری سردار، شیخ اظہر نصیر نے خطاب کیا۔ اس کے بعد معروف شاعر بلال کاظمی اور میر حسین تکلم نے غدیر کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا۔ اشر مہدی نے اردو پروگرام کی خوبصورت نظامت کی اور کلام سنایا۔ معروف ذاکرہ شہروز جعفر ڈھالا نے خوبصورت تقریر کی۔ غدیر کے دن پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں شاہد حسین بلتستانی کی منقبت پر شرکاءجلوس کی شکل میں دیوان ایونیو شکاگو پر “Day of Hope” واک کا آغاز کیا۔ جس میں والنٹیئرز نے شہریوں میں گلاب کے پھول، پمفلٹ اور گڈی بیگ تقسیم کئے۔ یہ واک رپبلک بینک پر جا کر اختتام پذیر ہوگئی۔ جہاں پر مقررین نے مختصر خطاب کیا۔ آخر میں انتظامیہ نے شرکاءاور شکاگو پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ Day of Hope کے کامیاب انعقاد پر 313 فاﺅنڈیشن کے شاہد بلتستانی، محسن رضوی، عابد محمود اور دیگر ارکان مبارک باد کے مستحق ہیں۔
839