justin trudeau win 2021 458

Canada Election 2021: جسٹن ٹروڈو اور لبرل پارٹی کے تمام ارکان کامیاب مگر پارٹی واضح اکثریت حاصل نہ کرسکے

ٹورنٹو (پاکستان ٹائمز) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ ماہ اگست میں الیکشن کا اعلان کرکے کوشش کی کہ اکثریت میں حکومت بنا لیں اور جو تلوار کولیشن گورنمنٹ کی لٹک رہی ہے اس سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے مگر وہ الیکشن میں تو کامیاب ہو گئے مگر اکثریت پھر بھی حاصل نہ کرسکے۔
عام کینیڈین کے خیال میں کووڈ19-، موسم کی تبدیلی، رئیل اسٹیٹ مارکیٹ اور گن کنٹرول جیسے مسائل سے عوام کو سامنا ہے اور وہ موجودہ حالات میں الیکشن کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں تھے۔

کچھ لوگوں کے خیال میں 49 سالہ جسٹن ٹروڈو الیکشن کا جوا ہار گئے جب کہ لبرل کا کہنا ہے کہ جیت جیت ہوتی ہے۔

مبصرین کے خیال میں لبرل گورنمنٹ کو ایک بار پھر کولیشن گورنمنٹ پر ہی اکتفا کرنا ہوگا۔ جسٹن ٹروڈو کو الیکشن کمپیئن کے دوران بھی کئی ریاستوں میں سخت تنقید اور عوامی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ لوگ کووڈ19- کے سبب ذہنی طور پر بھی دباﺅ میں تھے اور ان حالات میں الیکشن کو غیر ضروری قرار دے رہے تھے۔

موجودہ الیکشن میں لبرل پارٹی نے 158، کنزرویٹو 119، بلاک کیوبک 34، این ڈی پی 25 اور گرین پارٹی نے 2 نشستیں حاصل کیں یوں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو وزیر اعظم کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے مگر وہ واضح اکثریت حاصل نہ کرنے کے سبب کولیشن گورنمنٹ کے محتاج رہیں گے۔

پاکستانی نژاد اقراءخالد، سلمیٰ زاہد اور سمیر زبیری دوبارہ اپنی نشستیں جیت گئے جب کہ ایک اور پاکستانی شفقت علی جنہیں پہلے بھی الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا تھا اس بار برامپٹن سے جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ ہم تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں