400

Celebration Square Mississauga میں شاندار جشن آزادی پاکستان کی تقریب

سیلبریشن اسکوائر میں جشن آزادی پاکستان کا شاندار پروگرام شفقت علی، مظہر شفیق اور ان کی ٹیم نے ترتیب دیا۔ جس میں عمائدین شہر کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں کمیونٹی نے جشن آزادی کی خوشیوں کو یکجا ہو کر منایا۔ ممبر قومی اور صوبائی، پارلیمنٹ، کونسلرز، میئر آف مسی ساگا اور قونصل جنرل پاکستان عمران علی صدیقی نے کمیونٹی کو 72 ویں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاکستان کے مشہور گلوکار رحیم شاہ خصوصی طور پر ٹورنٹو تشریف لائے اور 11 اگست کو رات 12 بجے تک اپنے خوبصورت نغموں اور ترانوں سے کمیونٹی کو جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کا موقع فراہم کیا۔ میئر بونی کرامبی نے تمام مہمانوں کو جن کی تعداد ہزاروں میں تھی، جشن آزادی اور عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عیدالاضحیٰ اور جشن آزادی پاکستانی کی تقریبات ساتھ ساتھ منعقد ہوئیں اور یوں کمیونٹی نے نہ صرف عید کی رونقیں سمیٹیں بلکہ جشن آزادی کے خوبصورت پروگراموں سے بھی محظوظ ہوئے۔ واضح رہے کہ جشن آزادی کے مزید پروگرام 13 اگست، 14 اگست (سرکاری تقریب) اور 17 اگست کو بھی ہوں گے۔ 17 اگست کو ملٹن میں ہونے والے جشن آزادی کے پروگرام میں مشہور گلوکار ابرار الحق پرفارم کریں گے اور یوں 2019 ءکا اگست اپنے دامن میں جہاں ڈھیروں خوشیاں سمیٹ لایا۔ وہیں کشمیریوں کے اوپر ہونے والے مظالم پر بھی لوگ افسرہ نظر آئے۔ کشمیری عوام کے لئے اس موقع پر اجتماعی دعائیں بھی کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں