612

شمالی کوریا کی ایٹمی مذاکرات پرآمادگی خوش آئندہے: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی مذاکرات پر آمادگی کو بہت مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی ممالک اور شمالی کوریا کیلئے زبردست بات ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاو¿س میں میڈیا سے بات چیت میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی مذاکرات پر آمادگی بہت خوش آئند ہے ،شمالی کوریا مثبت اقدام کررہا ہے اور ابھی ہمیں اس حوالے سے دیکھنا ہوگا ،تاہم امریکا کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف عالمی ممالک بلکہ شمالی کوریا اور خطے کے لیے بھی ایک زبردست بات ہوگی تاہم ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہوتا کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکا اس حوالے سے اقدامات کرے گا تاکہ یہ صورت حال خراب نہ ہو۔ انہیں یقین ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے اخلاص کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے اور امید ہے کہ ایسا ہی ہو اور اس کی وجہ پابندیاں اور وہ اقدامات ہیں جو امریکا نے اٹھائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں