631

آف شور کمپنیاں، (ق) لیگ کے مونس الٰہی نیب کے سامنے پیش

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی پاناما کیس کے سلسلے میں تفتیش کےلئے نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے آج مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کو پاناما لیکس میں 2 آف شور کمپنیاں سامنے آنے پر تفتیش کےلئے طلب کیا تھا۔
مونس الٰہی لاہور میں نیب کے دفتر پہنچے جہاں قومی احتساب بیورو کے حکام نے ان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے مونس الٰہی سے کچھ دستاویزات بھی طلب کی ہیں جبکہ انہیں سوالنامہ بھی دیا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنما ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد نیب کے دفتر سے روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں