708

اب گوگل پروازکی تاخیرکی پیشگی اطلاع بھی دے گا

نیویارک: فضائی سفر کے دوران ایک پریشان کن مرحلہ پرواز کی تاخیر کا ہوتا ہے یا ایئرپورٹ پر انتظار کرنے والے افراد اس وقت اضطراب میں مبتلا ہوجاتے ہیں جب اچانک پرواز کی تاخیرکا اعلان کردیا جائے۔
گوگل فلائٹ اپیلی کیشن نے حال ہی میں ایسی اپ ڈیٹس کی ہیں جس کے ذریعے پرواز کے تاخیرکی پیشگی اطلاع صارف کوحاصل ہوجائے گی، گوگل پرواز کی سابقہ تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے، موسم کی خرابی یا تاخیر کی کسی بھی وجوہات کا پتہ لگا کر صارف کو پیشگی اطلاع کرے گا کہ مذکورہ پرواز تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔
گوگل نے مسلسل فضائی سفر کرنے والوں کی مدد کے لیے بہت سے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جس میں سے ایک مصنوعی انٹیلی جنس کا ہے جو خودکار انداز میں فلائٹ کی تاخیر کی پیشگی اطلاع ازخود صارف کو دے گا۔
اگر کوئی صارف یہ جاننا چاہتا ہے کہ اس کی متعلقہ فلائٹ مقررہ وقت پر اڑان بھرے گی یا اپنی منزل پر پہنچے گی تو وہ مذکورہ فلائٹ کی تفصیلات ایپ میں ڈال کر یہ جان لے گا کہ یہ فلائٹ بروقت اڑان یا لینڈ کرے گی یا پھر اس میں تاخیر ہوگی۔
گوگل فلائٹ ایپ مذکورہ پرواز کی دستیاب فلائٹ ہسٹری سے حساب کتاب لگانا شروع کردے گا ،حساب کتاب کے بعد اگر 80فیصدیقین ہوگیا کہ یہ فلائٹ دیر سے پہنچے گی تو صارف کو مطلع کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں