اسلام آباد: حکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان کے عشائیے میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج حکومتی ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں اتحادی جماعتوں کے رہنماو¿ں کو عشائیے پر مدعو کیا ہے جو وزیراعظم ہاو¿س میں دیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق، بی این پی مینگل اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عشائیے میں شریک نہیں ہوں گے۔
ترجمان مسلم لیگ ق نے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی ہیں مگر پارٹی رہنماوَں کی مصروفیات کی بنا پر عشائیہ میں شریک نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ منظوری کے تمام عمل میں حکومت کو ووٹ دے رہے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور انہیں عشائیے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سےر±وٹھی بی این پی مینگل بھی عشائیے میں شریک نہیں ہو رہی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے سردار اختر مینگل اور ڈاکڑ جہانزیب جمالدینی کو عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے کورونا سے صحت یابی کے بعد آرام کر رہے ہیں، انہیں ڈاکٹروں نے تقریبات میں شرکت سے منع کیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان کی جانب سےاتحادیوں کےاعزاز میں عشائیے میں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی شرکت کریں گے۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق متحدہ کےاراکین قومی اسمبلی بھی وزیراعظم کےعشائیےمیں مدعو ہیں۔
ترجمان جی ڈی اے کے مطابق پیرپگارا والدہ کی علالت کے باعث شرکت نہیں کریں گے جبکہ جی ڈی اے کےاراکین قومی اسمبلی وزیراعظم کی جانب سےعشائیےمیں شرکت کریں گے جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم عمران خان کےعشائیے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
235