اسلام آباد: احتساب عدالت نے طبیعت خراب ہونے کے باعث نوازشریف کو گھرجانے کی اجازت دے دی۔
نیوزکے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف ، بیٹی مریم نواز اورداماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکے خلاف پیشی کے لیے پہنچے۔
سماعت کے دوران نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اس لیے انہیں جانے کی اجازت دی جائے، جس پرعدالت نے نوازشریف کو جانے کی اجازت دے دی جب کہ کارروائی جاری رہے گی۔
عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے جب کہ گزشتہ سماعت پر 3 گواہوں کے بیانات قلمبند نہیں کیے جا سکے تھے۔
