لاہور: آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ،ڈی جی نیب لاہور نے احد چیمہ کے اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب نے آشیانہ ہاوسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار ملزم احد چیمہ کے اثاثوں کی الگ تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ، سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
نیب ذرائع کے مطابق نئی تحقیقاتی ٹیم کے پاس احدچیمہ کے اثاثے منجمدکرانے کااختیارہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے تحقیقات کی باقاعدہ منظوری دےدی ہے۔
