کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف کورونا کو شکست دینے کے بعد گھر منتقل ہوگئیں۔
اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق نے گزشتہ روز اپنی والدہ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کے صحت یاب ہونے کی خوشخبری دی اور اپنی والدہ کے لیے جذباتی پیغام لکھتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ان کی والدہ کی صحت یابی کی دعا کی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ روبینہ اشرف کچھ عرصہ قبل کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد ان کی طبعیت بگڑنے اور آئی سی یو میں منتقل ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھی تاہم ان کی بیٹی نے ان کے آئی سی یو منتقل ہونے کی خبروں کی تردید کردی تھی۔
337