اردو انٹرنیشنل کی جانب سے ضیاءمحی الدین مرحوم کے اعزاز میں تقریب 192

اردو انٹرنیشنل کی جانب سے ضیاءمحی الدین مرحوم کے اعزاز میں تقریب

(رپورٹ: پاکستان ٹائمز)
اردو انٹرنیشنل کینیڈا کی جانب سے عرصہ دراز کے بعد ایک شاندار ادبی تقریب کا انعقاد مشہور شاعر اور ادیب اشفاق حسین نے کیا جس میں معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی، شراکین نے اشفاق حسین سے اس بات کی شکایت بھی کی کہ جنہوں نے اوٹاوا میں بسیرا کرکے شہر کو بہترین ادبی تقریبات سے محروم کردیا ہے۔ اشفاق حسین کا یہ خاصہ رہا ہے کہ انہوں نے اس شہر ٹورانٹو کے مکینوں کو دنیا بھر کے بہترین اور بڑے بڑے ناموں سے ملنے اور انہیں دیکھنے، سننے کے کئی مواقع فراہم کئے اور ان کی عدم موجودگی کے سبب یہ شہر اچھی اور معیاری ادبی تقریبات سے محروم ہو کر رہ گیا۔

اردو انٹرنیشنل کی جانب سے ضیاءمحی الدین مرحوم کے اعزاز میں تقریب
اردو انٹرنیشنل کی جانب سے ضیاءمحی الدین مرحوم کے اعزاز میں تقریب

مگر عرصہ دراز کے بعد مشہور ڈرامہ نگار اداکار اور ادیب ضیاءمحی الدین مرحوم کے اعزاز میں منعقد ہونے والی یہ تقریب ہر لحاظ سے منفرد تھی۔ حاضرین محفل کی بہترین کلاس جو کم کم دیکھنے میں آتی ہے، اشفاق حسین کی دعوت پر موجود تھی۔ ہندوستان سے مشہور نغمہ اور غزل سنگر ڈاکٹر رادھیکا چوپڑا تشریف لائیں اور انہوں نے بہت مگن ہو کر اپنے خوبصورت نغمے اور غزلیں سنا کر لوگوں کے دل موہ لئے۔ تقریب میں ضیاءمحی الدین مرحوم کی اہلیہ اور مشہور ٹی وی آرٹسٹ عذرا محی الدین اور ان کی صاحبزادی عالیہ محی الدین بھی خصوصی طور پر شرکت کے لئے پاکستان سے تشریف لائیں۔ اشفاق حسین نے ضیاءمحی الدین مرحوم کے بارے میں گفتگو کی اور ایک خصوصی ویڈیو کے ذریعہ ان کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔ عذرا محی الدین نے بھی اپنے مرحوم شوہر کی یادوں کو مہمانوں سے شیئر کیا۔ یقیناً ضیاءمحی الدین جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور ان کی کمی کو کوئی پُر نہیں کر سکتا، ہم اشفاق حسین کو اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلہ کو قائم و دائم رکھیں کہ شہر کو ان کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں