768

اسرائیل کا مصر میں داعش کیخلاف کارروائیوں کا انکشاف

نیویارک: امریکی میڈیا میں اس امر کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مصر کے اندر داعش کیخلاف کارروائیوں میں حصہ لیا۔اتوار کو امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع کی گئی خبر میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مصر کی مرضی اور تعاون سے مصر کی اندرونی حدود میں داعش کیخلاف کارروائیاں کیں۔
جنگجوو¿ں نے شمالی سینا میں ہزاروں پولیس اور فوجی اہل کاروں کو قتل کیا،جس کے بعد جنگجوو¿ں کی جانب سے داعش کے ساتھ الحاق نے چھوٹے سے قصبے پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔جب کہ سال 2015 میں ان ہی جنگجوو¿ں نے روسی مسافر طیارے کو مار گرایا۔ مصر کی فوج نے کم وسائل کے باعث اسرائیلی فوج سے مدد طلب کی، جب کہ اسرائیل کی جانب سے بھی داعش کے بڑھتے اثر پر سرحد پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔دو سال تک اسرائیلی ڈرون، ہیلی کاپٹرز اور جنگی طیارے خفیہ فضائی حملے کرتے رہے۔ 100سے زائد حملوں میں 1ہفتے میں کئی کئی بار حملے کیے گئے اور یہ سب کچھ مصر کی ناک کے نیچے مصری صدر السیسی کی مرضی سے ہوتے رہے۔شائع ہونے والی رپورٹ میں مصر اور اسرائیل کے درمیان نئے تعلقات اور خفیہ حملوں کی تصدیق کی گئی ہے، جو دونوں کے مشترکہ دشمن کیخلاف ہے۔اسرائیلی تعلقات کے نتیجے میں مصرف پانچ سال کے عرصے تک جنگجوو¿ں کے خلاف کامیابی سے لڑتا رہا۔ اسرائیلی اور مصر کے تعلقات اور خفیہ آپریشن پر جب صدر السیسی اور ترجمان سے ردعمل جاننا چاہا تو انہوں نے انکار کردیا۔ جب کہ امریکی اور برطانوی تجزیہ کاروں نے بھی معاملے پر جواب دینے کے بجائے چپ اختیار کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں