820

اس ایک قسم کا تیل استعمال کرنے سے آپ کا جگر تباہ ہوجاتا ہے‘ سائنسدانوں نے خبردار کردیا

میڈرڈ: کھانا پکانے کا تیل ہماری صحت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے دو ایسی قسم کے تیل کے تباہ کن نتائج کا انکشاف کیا ہے جو ہم بکثرت استعمال کرتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ سورج مکھی اور مچھلی کا تیل ہے۔ سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ سورج مکھی یا مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے جگر میں سوزش پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجے میں آدمی کو کینسر کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔
سپین کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے۔ تجربات میں سورج مکھی کے تیل نے چوہوں کے جگر کی بافتوں کو بہت موٹا اور زخم زدہ کر دیا تھا جبکہ جن چوہوں کو مچھلی کا تیل دیا جاتا رہا ان کے جگر کی ہیئت ہی تبدیل ہو گئی۔ ان کے جگر کے ٹیلومر(Telomere)نامی حصے کی لمبائی کم ہو گئی۔ یہ وہ حصہ ہے جس میں ڈی این اے کے ’دھاگوں‘کے آخری سرے پیوست ہوتے ہیں اور اس کی لمبائی جتنی زیادہ ہو انسان اتنا تاخیر سے بوڑھا ہوتا ہے اور اس کی عمر اتنی زیادہ ہوتی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر موریلس کا کہنا تھا کہ ”ٹیلومر کی لمبائی جتنی کم ہوتی جائے اتنی ہی انسان کی عمر کم ہوتی جاتی ہے۔ ان دونوں قسم کے تیل کے جو نقصانات سامنے آئے ہیں وہ جگر کے کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔“

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں