افغانستان سے نیٹو فورسز نکالنا سنگین غلطی ہے، سابق امریکی صدر 623

افغانستان سے نیٹو فورسز نکالنا سنگین غلطی ہے، سابق امریکی صدر

واشنگٹن (پاکستان ٹائمز) امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اس سال ستمبر 11 تک تمام امریکی فوجیوں اور نیٹو فورسز کا افغانستان سے انخلاءنہایت خطرناک ہے اور طالبان کو فری ہینڈ دینے کے مترادف ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 20 سالہ نیٹو فورسز کے افغانستان میں قیام سے طالبان پر دباﺅ تھا اور وہ مخصوص علاقوں میں برسر پیکار تھے مگر نیٹو فورسز کے انخلاءکے بعد افغانستان میں سویلین کو بہت خطرہ ہے کہ طالبان انتقامی کارروائیوں میں سویلین افغانیوں کے قتل عام سے دریغ نہیں کریں گے اور یوں ایک بہت بڑی خانہ جنگی ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

2500 سے زائد امریکی افواج اور 7500 کے لگ بھگ نیٹو فورسز افغانستان سے نکل گئی ہیں جس کے فوری بعد طالبان نے اپنی فتح کا اعلان کردیا ہے اور وہ مستقل پیش قدمی کررہے ہیں۔

حال ہی میں طالبان کا ایک بیان سامنے آیا ہے کہ انہوں نے 85 فیصد افغانستان پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں