ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز میں دہشت گردوں کوشکست دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر کے دونوں اطراف صورتحال مختلف ہے، پاکستان 15 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، ہم نے پاکستان میں دہشت گردوں کاخاتمہ کردیا ہے، لیکن بدقسمتی سے افغانستان میں دہشت گرد اب بھی موجود ہیں اور افغان سیکیورٹی فورسز میں دہشت گردوں کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
724