710

اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا میانمار فوج کو ذمہ دار ٹھہرائے: امریکہ

واشنگٹن: امریکا نے اقوام متحدہ پر زوردیاہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر میانمار کی فوج کو اس کا ذمہ دارٹھہرایا جائے۔
میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں امریکی سفیر نیکی ہیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر میانمار کی فوج کو اس کا ذمہ دار ٹھہرائے اور اس ملک کی رہنما آنگ سان سوچی پردباو ڈالاجائے کہ وہ اپنے ملک میں ہونے والے ہولناک عمل کو تسلیم کرے،میانمار حکومت میں موجود عناصر نے رخائن ریاست میں مسلمانوں کے قتل عام کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار کی حکومت اپنی احمقانہ تردید پر تضاد چھپانے کیلئے اقوام متحدہ سمیت ہرکسی کو رخائن ریاست میں اپنے ظلم وستم پر پردہ ڈالنے کے لیے جانے سے روک رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں