نیویارک: اقوام متحدہ کے مستقل مندوب برائے افغانستان نے طالبان کو براہ راست بات چیت کی پیشکش کردی۔
اقوام متحدہ کے مندوب برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی پیش کش ٹیبل پر ہے، طالبان آگے آئیں اور افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کریں۔ انھوں نے کہا کہ طالبان بات چیت سے ملک اور عوام میں امن کو یقینی بنائیں۔
