245

امریکا، اسلام مخالف اشتہار اخبار کو معافی مانگنی پڑگئی

نیشویل: امریکا کی ریاست ٹینیسی کے ایک اخبار نے مسلمانوں کے خلاف اشتہار چھاپنے پر معافی مانگ لی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اتوار کے روز چھپنے والے اشتہار میں پروپیگنڈا کیا گیا تھا کہ اسلام نیشویل کو ایٹم بم سے نشانہ بنائے گا۔ پورے صفحے پر چھپنے والا 8پیراگراف پر مشتمل یہ اشتہار مڈل ٹینیسی نامی اخبار میں شائع ہوا تھا، جس میں صدر ٹرمپ اور پوپ فرانسس کی تصویروں کے ساتھ جلتا ہوا امریکی پرچم بنایا گیا تھا۔ اشتہار میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام نیشویل کو ایٹم بم سے اڑا دے گا۔ اخبار کے ایڈیٹر اور نائب صدر نے اشتہار کو خوف ناک اور ناقابل دفاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہار غلط ہے اور اسے چھپنا ہی نہیں چاہیے تھا۔ دوسری جانب ترکی کے مشیر اطلاعات فخرالدین آلتون کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک، رہنماﺅں اور فیصلہ سازوں کو دین اسلام کو سلامتی کے لیے خطرہ اورمسلمانوں کو مجرموں کی نگاہ سے دیکھنے سے باز آ جانا چاہیے۔ سیاست، اقتصادیات اور سماجی امور کی تحقیقاتی انجمن ”سیتا“ نے ”2019ءاسلامو فوبیا رپورٹ“ کے عنوان پر مبنی ویب سائٹ کے افتتاحی پینل کا اہتمام کیا، جسے ٹوئٹر اور یو ٹیوب چینلوں کے ذریعے براہِ راست نشر کیا گیا۔ اس کی تقریب سے خطاب میں فخرالدین آلتون کا کہنا تھا کہ سیتا نے حالیہ 5 برسوں سے اسلامو فوبیا پر رپورٹیں جاری کرتے ہوئے ایک اہم عوامی خدمت انجام دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان رپورٹوں نے دنیا کے کونے کونے میں بسنے والے انسانوں کو یورپ کے مسلمانوں کے خلاف مذہبی تفریق کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا اور بیک وقت یورپی اقوام کے اس بر اعظم میں سامنے آنے والے بعض سماجی و سیاسی رحجان سے متعلق خدشات کو اجاگر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں