604

امریکا؛شمال مشرقی علاقوں کو موسم سرما کے ایک اور طوفان کاخطرہ

امریکا کے شمال مشرقی علاقوں کوموسم سرما کےایک اورطوفان کاخطرہ ہے، فلاڈیلفیا سے بوسٹن تک کے علاقوں میں آج سے برف باری اور تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ریاست میساچیوسٹس کے ساحل پر بلند لہروں اور تیز ہواﺅں نے طوفان کے آنے کی خبر دے دی ہے،جہاں بلند لہر کنارے پر بنے گھروں سے ٹکرا گئیں ،طوفان کے پیش نظر فلاڈیلفیا سے بوسٹن تک کے علاقوں میں وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
وارننگ کا دائرہ کار نیو جرسی ،رہوڈ آئی لینڈ، میسا چیوسٹس، ورمونٹ، نیو ہیمشائر تک بڑھا دیا گیا ہے، برف باری کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے، نیو یارک میں شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں