واشنگٹن: امریکا میں طلبا نے ملک میں ہتھیاروں کی خریداری اور انھیں اپنے پاس رکھنے کی آزادی کے قانون کیخلاف کانگریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبا نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ہتھیار رکھنے کی آزادی کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ان نوجوانوں نے بچوں کی حمایت اور ہتھیاروں کی آزادی کے نتیجے میں ہونے والے قتل عام کی روک تھام کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں نے یہ نعرے بھی لگائے کہ سکولوں میں امن قائم ہونا چاہئے اوراسلحہ فروخت کرنے والی کمپنیوں کے بجائے امریکی نوجوانوں کے مفادات پر توجہ دی جانی چاہئے۔
671