امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور اردن کے وزیر خارجہ نے عمان میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے، جس کے تحت 2018 سے 2022 کے دوران امریکا اردن کو 6 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرے گا، معاشی اور فوجی امداد کے طور پر سالانہ 1اعشاریہ275 ارب ڈالر دیئے جائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ داعش کو شکست دینے کیلئے امریکی کوششوں میں ساتھ دینے پر اردن کے اہم کردار کو ظاہر کرتاہے۔
692