694

امریکا کا ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا موقع ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پینٹاگون ڈانا وائٹ نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا موقع ہے اور پاکستان علاقائی سلامتی کے لیے مزید اقدامات کر سکتا ہے کیوں کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابی سب کے حق میں ہے۔
ڈانا وائٹ کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے جب کہ جنوبی ایشیائی پالیسی کے تحت پاکستان سے رابطے میں ہیں اور رہیں گے۔
علاوہ ازیں ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ امن کے لیے افغان طالبان مذاکرات کی طرف آئیں کیوں کہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں