امریکہ میں ہزاروں طلبہ کا اسرائیل کے خلاف مظاہرہ، سینکڑوں گرفتار 192

امریکہ میں ہزاروں طلبہ کا اسرائیل کے خلاف مظاہرہ، سینکڑوں گرفتار

واشنگٹن (پاکستان ٹائمز) امریکہ میں یونیورسٹیز کے لاکھوں طلبہ فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔ امریکہ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کھلم کھلا اسرائیل کی حمایت کا اعلان کردیا۔ امریکی پولیس کا طلباءپر تشدد، لاٹھی چارج، ہزاروں طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ غزہ کے معاملہ پر امریکہ تقسیم، فلسطینیوں اور اسرائیل کے حامیوں میں تکرار، نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ اختلاف رائے کو سختی سے کچلنے کے خلاف کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز کی شدید تنقید۔ نیویارک کے شہر بروکلین میں ہزاروں طلبہ روڈ پر نکل چکے ہیں اور نہتے فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیل کے ظلم و جبر کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ نہ صرف عیسائی، مسلمان بلکہ یہودی طلباءبھی اس احتجاج میں شریک ہیں۔ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اس جنگ کو فوری روکا جائے۔ اسرائیل کو دی جانے والی امریکی امداد بند کی جائے۔ یہودی وائس آف پیس کے بانی سائمن زمرمین نے بھی امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے قتل عام کو روکے اور اسرائیل کو دی جانے والی امداد کو فوری ختم کرے اور فلسطینیوں کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں