677

امریکہ کا واشنگٹن کی سڑکوں پر بڑی فوجی پریڈ منعقد کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال 11نومبر کو دارالحکومت واشنگٹن میں ایک بڑی فوجی پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا، جس کا مقصد جنگوں میں اپنے ملک کے لیے خدمات انجام دینے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایک اعلامیے کے ذریعے مطلع کیا کہ رواں سال 11 نومبر کو دارالحکومت واشنگٹن میں ایک بڑی عسکری پریڈ منقعد ہو گی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ پریڈ امریکی تاریخ میں سن 1882 کی جنگ سے لے کر موجودہ دور کی جنگوں تک میں اپنی خدمات انجام دینے والے فوجی افسران کی خدمات کو سراہنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔پیٹاگون کے مطابق اس سال ہونے والی پریڈ میں صرف پہیوں والی گاڑیوں کو واشنٹگن لایا جائے گا۔ ٹینک اس پریڈ میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ ان کے وزن سے سڑکیں خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
عسکری پریڈ میں ہوائی جہاز اور بالخصوص ماضی میں استعمال ہونے والے جہاز بھی حصہ لیں گے۔ پریڈ قریب ڈیڑھ کلومیٹر طویل وائٹ ہاس سے کیپیٹول کے مقام تک نکالی جائے گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ماضی میں فوج کا حصہ رہنے والے سپاہی اپنے اپنے ادوار کے یونیفارم زیب تن کر کے مارچ میں شریک ہوں گے۔ اس پریڈ میں خواتین فوجی اہلکاروں پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں