واشنگٹن: امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ چین اور روس شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔ وہ شمالی کوریا کی غیر قانونی مالی مدد اور ہتھیارروکنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ یہ بات امریکہ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے۔ کہ چین اور روس شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کو ناکام بنارہے ہیں اور وہ اس کی مالی مدد اور ہتھیاروں کی فراہمی روکنے میں ناکام ہوگئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے یہ پابندیاں شمالی کوریا کی طرف سے طویل فاصلے تک مارک کرنے والے ایٹیمی ہتھیاروں کے تجربات کرنے کے بعد لگائی تھیں۔
760