امریکی امیگریشن سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے ٹاسک فورس کا قیام 528

امریکی امیگریشن سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے ٹاسک فورس کا قیام

واشنگٹن (پاکستان ٹائمز) امریکہ کے نئے منتخب صدر جوبائیڈن نے امریکی ویزا سسٹم کو آسان کرنے کا عندیہ دیا ہے اور ایک ٹاسک فورس کے ذریعہ پورے امیگریشن کو ریفارم کرنے کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ جوبائیڈن نے سابق صدر کے تمام متعصبانہ امیگریشن آرڈرز کو کینسل کر دیا ہے اور میکسیکو اور امریکہ کے درمیان بنائی جانے والی دیوار کی تعمیر کو بھی روک دیا گیا ہے۔ نئے امیگریشن سسٹم میں تمام کیٹیگریز کےامریکی ویزا کے اجراءکو آسان بنایا جائے گا اور ویزے کی منظوری کے وقت میں کمی کی جائے گی۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے نتیجہ میں جو خاندان بکھر گئے تھے انہیں یکجا ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ مسلمان ممالک سے آنے والے افراد پر سے بے جا پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ یوں موجودہ صدر اور ان کی ٹیم کی کوشش ہے کہ امریکہ کے بگڑے ہوئے امیج کو بہتر بنایا جائے اور امریکہ کی خوبصورت کو بحال کیا جائے جہاں ہر رنگ و نسل اور مذاہب کے لوگ باہمی بھائی چارے اور محبت سے زندگی گزار سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں