699

امریکی تاریخ میں پہلی باحجاب خاتون اینکرآن ایئر

شکاگو: مسلمان خاتون طاہرہ رحمان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی باحجا ب ٹی وی نیوز اینکر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
27سالہ طاہرہ رحمان امریکی ٹی وی چینل’سی بی ایس ‘ میں حجاب کے ساتھ آن ایئر ہوئیں اور بطور نیوز اینکر خبریں پڑھ کراپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا۔طاہرہ رحمان نے نیوز اینکر بننے کا پختہ عزم رکھا تھا اور مقصد کے حصول کے لیے انہوں نے سب سے پہلے صحافت میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

شکاگو کی لویولا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے صحافت کے شعبے میں قدم رکھتے ہوئے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا۔ریڈیو پر کچھ عرصہ خبریں پڑھنے کے بعد ٹی وی چینل میں انٹرنشپ کی اور رپورٹر کے ساتھ ساتھ نیوز پروڈیوسر کی ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں۔

باصلاحیت طاہرہ نے جلد ہی خود کو بطور نیوز اینکر کے تیار کرنا شروع کردیا تاہم اس دوران حجاب کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا لیکن انہوں نے تمام رکاوٹوں کوعبور کرتے ہوئے حجاب اتارے بغیر ٹی وی نیوز اینکر بن کر ناقدین کے منہ بند کردیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں