واشنگٹن: امریکا کی سب سے خفیہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے دفتر کے باہر فائرنگ کے عجیب و غریب واقعے میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔
این ایس اے کے جاری بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن میں واقعہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کے باہر پیش آیا جہاں گیٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم جس گاڑی کے ذریعے این ایس اے کے محفوظ کیمپس میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی تھی اسے تباہ کردیا گیا۔
اس بارے میں ایجنسی کا کہنا تھا کہ’ این ایس اے پولیس اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز این ایس اے کے گاڑیوں کے داخلے والے راستے پر اس واقعے کو ناکام بنایا جبکہ اب حالات معمول کے مطابق ہیں اور کوئی سیکیورٹی یا حفاظتی خطرات لاحق نہیں‘۔
این ایس اے نے اپنے بیان میں بتایا کہ واقعے کے بعد بہت سے لوگوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن انہیں فائرنگ سے زخم نہیں آئے ہیں جبکہ اس واقعے کی تمام تحقیقات ایف بی آئی کررہی ہے۔
دوسری جانب مقامی ٹیلی ویڑن ڈبلیو یو ایس اے کی جانب سے اس واقعے کی ایک ویڈیو حاصل کی گئی، جس میں دکھایا گیا کہ گولیوں کے نشان والی ایک سیاہ ایس یو وی نے این ایس اے کے دروازے کے قریب لگی ہوئی رکاوٹ سے داخل ہونے کی کوشش کی، اس کے علاوہ ڈبلیو آر سی ٹی وی کی ویڈیو فوٹیج میں پولیس کو ایک ملزم کو ہتھکڑی پہنا کر زمین پر بٹھایا ہوا دیکھا گیا تھا۔
اس حوالے سے وائٹ ہاو¿س کی جانب سے کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورٹ میڈی میں ہونے والے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور واقعہ میں متاثر ہونے والے افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
این ایس اے کی جانب سے واقعے کی معلومات اور سی آئی اے اور ایف بی آئی جیسے امریکی ایجنسیوں سے غیر ملکی الیکٹرونک سگنل کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
خیال رہے کہ این ایس اے کا ہیڈ کوارٹر دو ہائی ویز کے درمیان واقع ہیں اور کبھی کبھار ڈرائیور حضرات باہر جانے کے لیے غلط راستہ اختیار کرتے ہیں جس کا اختتام دروازے پر ہوتا ہے، تاہم زیادہ تر افراد کو اس جگہ سے ابتدائی تفتیش کے بعد واپس بھیج دیا جاتا ہے۔
689