اوہائیو: امریکا میں گن کلچر کے خلاف تو مظاہرے جاری ہیں لیکن اب بندوق کی حمایت کرنے والے مقابلے پر آ گئے ہیں، ریاست اوہائیو میں گن کلچر کے حامیوں نے ریلی نکال دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اوہائیو کے شہر کولمبس میں مظاہرے کے دوران بندوق کے حامی جدید اسلحہ لے کر شریک ہوئے۔ مظاہرین نے عجب منطق پیش کی، ان کا کہنا تھا قوانین میں تبدیلی اور اسلحے پر پابندی سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا، مجرم قانون نہیں دیکھتا۔ریاست فلوریڈا میں 14 فروری کو ایک سکول میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملک بھر میں اسلحہ پر پابندی کے لئے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، واقعے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
727